ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس: سابق وزیراعظم آزاد کشمیرسردارتنویر الیاس کےوارنٹ جاری

اسلام آباد : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس  میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے کیس کی سماعت کی، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی جوکہ  عدالت نے مسترد کر دی۔

عدالت نے سردار تنویر الیاس کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے  گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا اور کیس کی مزید سماعت 24 نومبر تک ملتوی کر دی۔

واضح  رہے کہ سردار تنویر الیاس کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں