ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محمود عباس اور میکرون کی ملاقات: فلسطینی آئین بنانےکیلئے مشترکہ کمیٹی کے قیام پر اتفاق

فلسطینی صدر محمود عباس اور فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے درمیان پیرس میں ہونے والی ملاقات میں فلسطینی آئین کی تیاری کے لیے مشترکہ کمیٹی کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ امن معاہدے کے بعد کے اقدامات، علاقائی استحکام، اور فلسطینی ریاست کے ادارہ جاتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران صدر میکرون اور صدر محمود عباس نے اس بات پر زور دیا کہ ایک جامع اور مضبوط آئینی فریم ورک فلسطینی ریاست کی پائیداری اور خودمختاری کے لیے ناگزیر ہے۔ فریقین نے فوری طور پر ایک مشترکہ کمیٹی کے قیام پر اتفاق کیا جو فلسطینی آئین کی تیاری میں تکنیکی اور قانونی معاونت فراہم کرے گی۔

صدر محمود عباس نے اس موقع پر فلسطینی آئین کا ابتدائی مسودہ فرانسیسی صدر کو پیش کیا، جس پر میکرون نے فرانسیسی ماہرین کی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

فرانسیسی صدر کے دفتر کے مطابق، ایک فعال اور شفاف حکومتی ڈھانچہ فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے بنیادی شرط ہے۔ یاد رہے کہ فرانس نے رواں سال ستمبر میں فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا تھا، جو یورپی سطح پر ایک اہم سفارتی پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں