ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آزاد کشمیر: وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش، ووٹنگ جاری

مظفرآباد: آزاد کشمیر اسمبلی میں وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی گئی ہے اور اس پر ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ اجلاس اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں تحریک عدم اعتماد کو سردار جاوید ایوب، چوہدری قاسم مجید اور دیگر اراکین نے پیش کیا۔

تحریک عدم اعتماد میں متبادل قائد ایوان کے طور پر فیصل ممتاز راٹھور کا نام پیش کیا گیا ہے، جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک کے حق میں انہیں دو تہائی اکثریت حاصل ہے۔

ایوان سے خطاب میں وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک شخص ہی آئین اور انتظامی ڈھانچے کی تباہی کا ذمہ دار ہو؟ کیا میری کابینہ کے ممبران اس کے ذمہ دار نہیں؟”

وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے اپنی صفائی پیش کرتے ہوئے سیاسی بحران پر تحفظات کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق اگر تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو نئے وزیراعظم ممتاز راٹھور کی حلف برداری کل متوقع ہے۔ تاہم صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی علالت کے باعث حلف لینے کی ذمہ داری اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر انجام دیں گے۔

یہ سیاسی کشیدگی آزاد کشمیر میں حکومت کی مستقبل کی سمت پر اہم اثر ڈال سکتی ہے اور آنے والے دنوں میں اسمبلی کے اندر متوقع تقرریوں اور حکومتی تبدیلیوں کی طرف سب کی نظریں مرکوز ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • دانیال عدنان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں