ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب نے پاکستان کو تیل اور 5 ارب ڈالر کی مالی سہولت بڑھا دی

اسلام آباد: سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے تیل کی فراہمی اور مالی سہولیات میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے، جس سے ملک کی توانائی درآمدات اور بیرونی مالیاتی توازن پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سعودی عرب سے پاکستان کو تیل سہولت کی مالیت 40 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئی، اکتوبر میں پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے مزید 10 کروڑ ڈالر مالیت کا تیل فراہم کیا گیا،  پہلی سہ ماہی میں مجموعی طور پر تقریباً 85 ارب روپے مالیت کا تیل پاکستان کو فراہم کیا گیا، جس کا ماہانہ تناسب تقریباً 100 ملین ڈالر یا 28.37 ارب روپے بنتا ہے۔

سعودی عرب نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی ادائیگی ایک سال کے لیے مؤخر کرنے کی سہولت دی ہے، ساتھ ہی سعودی عرب نے پاکستان پر موجود 5 ارب ڈالر کے ٹائم ڈیپازٹس کی مدت بھی بڑھا دی ہے جو سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کے تحت فراہم کی گئی ہیں۔ ان پر سالانہ 4 فیصد سود لاگو ہے اور یہ رقم اسٹیٹ بینک میں رکھی گئی ہے، جس میں سے 2 ارب ڈالر دسمبر اور 3 ارب ڈالر جون 2026 میں میچور ہوں گے۔

یہ سہولتیں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں استحکام پیدا کرنے، بجٹ سپورٹ فراہم کرنے اور توانائی درآمدات میں معاون ثابت ہوں گی۔ وزارت خزانہ کے مطابق سعودی عرب گزشتہ کئی برسوں سے ان فنڈز کی تجدید کرتا آ رہا ہے، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 1,445 ارب روپے بنتی ہے۔

یہ اقدامات پاکستان کی اقتصادی مستحکمی اور توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں