اسلام آباد:تحریک انصاف کی چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ 25 نومبر بروز منگل کو پنجاب کی عوام کو اڈیالہ جیل کے باہر جمع ہونا چاہیے تاکہ ایک آواز بن کر عمران خان کی فیملی کے ساتھ کھڑا رہا جائے۔
ان کا کہنا ہے کہ خان سے ملاقات ان کے خاندان کا ایک آئینی، قانونی اور انسانی حق ہے، جسے نہ صرف عدالتوں نے تسلیم کیا ہے بلکہ جیل مینوئل بھی اجازت دیتا ہے۔
عالیہ حمزہ نے پارٹی کے اراکین، ایم این ایز، ایم پی ایز، ٹکٹ ہولڈرز، تنظیمی عہدیداروں اور کارکنوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس دن اڈیالہ جیل میں موجود رہیں، خاص طور پر جب خان کے اہل خانہ وہاں ہوں۔
انہوں نے ٹکٹ ہولڈرز کو خصوصی ہدایت دی ہے کہ وہ کم از کم چار کارکنوں کو ساتھ لے کر احتجاج میں حصہ لیں،محکوم اور مشکل اس دور میں خان کے خاندان کے ساتھ یک جہتی کا مظاہرہ ضروری ہے اور انہیں ان کے حق سے محروم نہیں ہونے دینا چاہیے۔