ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جی ایچ کیو آمد،فیلڈ مارشل عاصم منیر سے الوداعی ملاقات

راولپنڈی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے الوداعی دورے کے سلسلے میں جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے جی ایچ کیو میں یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، جبکہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیشہ ورانہ قیادت، اسٹریٹجک وژن اور پاک فوج کے لیے شاندار خدمات کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے تینوں مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے، مشترکہ آپریشنل تیاری کو مضبوط بنانے اور قومی سلامتی کے اسٹریٹجک اہداف کے حصول میں اہم کردار ادا کیا۔

فیلڈ مارشل کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دوست ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون کے فروغ، علاقائی استحکام اور عسکری سفارت کاری کے میدان میں بھی قابلِ قدر خدمات سرانجام دیں۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دورانِ سروس فراہم کی گئی حمایت پر آرمی چیف اور مسلح افواج کا شکریہ ادا کیا۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں