ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی کے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت بڑھنے سے زرمبادلہ دباؤ میں نمایاں کمی

اسلام آباد: سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں مزید توسیع کر دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں ملک کے ادائیگی کے توازن میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جاری سہ ماہی میں بیرونی ادائیگیوں کا حجم کم ہو کر ایک ارب 86 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہ گیا ہے، جبکہ اس سے قبل یہ رقم 4 ارب 86 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھی۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتوبر سے دسمبر 2025 کی مدت کے دوران پاکستان کو مجموعی طور پر 4 ارب 86 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں کرنا تھیں۔

ان بیرونی ادائیگیوں میں سعودی عرب کا 3 ارب ڈالر کا ڈپازٹ بھی شامل تھا، جس کی مدت میں توسیع سے فوری ادائیگی کا دباؤ کم ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اس سے قبل بھی 2022، 2023 اور 2024 میں 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں ایک ایک سال کی توسیع کر چکا ہے۔

ماہرین کے مطابق سعودی تعاون سے پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم رکھنے اور معاشی دباؤ کم کرنے میں مدد مل رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں