ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تحریک انصاف نے پارٹی آئین کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی قائم بنادی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے پارٹی آئین کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی قائم کر دی۔

تحریک انصاف کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق پارٹی آئین سے تمام خامیاں دور کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی اور پارٹی آئین کو دیگر جماعتوں کے آئین کے مطابق لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اعلامیے میں الیکشن کمیشن کے اعتراضات سے بچنے کےلیے اصلاحات ضروری قرار دی گئیں۔

اعلامیے کے مطابق کمیٹی میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، ڈاکٹر عارف علوی ، حامد خان، اسد قیصر، رؤف حسن، فردوس شمیم نقوی بھی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ جلد از جلد انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کی تیاری کی جائے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں