ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قسطوں پر موٹرسائیکلیں فروخت کرنے والے شہری کے نام 23 لاکھ سے زائد کے ٹریفک چلان جاری

 لاہور:  میں قسطوں پر موٹرسائیکلیں فروخت کرنے والے ایک شہری کے نام پر 23 لاکھ روپے سے زائد کے ٹریفک چالان جاری کیے گئے ہیں۔

 سیف سٹی ذرائع کے مطابق یہ شہری گڑھی شاہو کا رہائشی ہے اور اس کے نام پر 500 سے زائد موٹرسائیکلیں رجسٹرڈ ہیں، ذرائع نے بتایا کہ 500 موٹرسائیکلوں کے لیے اب تک 2 ہزار 71 چالان بھیج دیے گئے ہیں۔

موٹرسائیکلیں خریدنے والے صارفین نے ابھی تک اپنی مکمل ادائیگی نہیں کی یا موٹرسائیکلیں اپنے نام منتقل نہیں کرائیں، جس کی وجہ سے تمام ٹریفک چالان قسطوں پر موٹرسائیکلیں فروخت کرنے والے شہری کے نام پر جمع ہو گئے ہیں۔

سیف سٹی حکام نے واضح کیا ہے کہ آئندہ اس طرح کے معاملات کو روکنے کے لیے خریداروں کو موٹرسائیکلیں رجسٹر کروانے اور مکمل ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں