ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی ریاست نیوجرسی میں دو ہیلی کوپٹرز آپس میں ٹکراکر تباہ، ایک شخص ہلاک

امریکا کی ریاست نیوجرسی میں پیش آنے والے ایک فضائی حادثے میں دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، جس کے باعث ایک شخص ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دو ہیلی کاپٹرز کے حادثے کے بعد علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بیسن روڈ کے علاقے میں دو ہیلی کاپٹروں کے درمیان تصادم ہوا ہے، حادثے کے بعد ایک ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی۔ پولیس نے حادثے میں ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونے والے شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا جس کی حالت تشویشناک ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر میں پائلٹ کے علاوہ کوئی اور موجود نہیں تھا۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، اس حوالے سے حکام نے تحقیقات شروع کردیں ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں