ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہمیں معلوم ہوتا تو عظمیٰ بخاری کےلئے دوچار جنگلیوں  کا بندوبست کردیتے ، شفیع جان

پشاور: خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع اللہ جان نے عظمیٰ بخاری پر سخت تنقیدی بیان دیا ہے، جس میں کہا گیا کہ وہ سیاسی خانہ بدوش ہیں اور پختونوں کے بارے میں جنگلی جیسے القابات استعمال کرتی ہیں۔

 شفیع اللہ جان نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں معلوم ہوتا کہ عظمیٰ بخاری کو جنگلی پسند ہیں تو وہ ان کے لیے تین چار جنگلی لوگوں کا بندوبست کر دیتے۔

شفیع اللہ جان نے اپنی گفتگو میں حال ہی میں پنجاب کے دورے کا بھی ذکرتے ہوئے کہا  کہ اس دورے کے دوران انہیں مختلف حکومتی اور سیاسی حلقوں سے ملاقاتیں کرنے کا موقع ملا تاہم صوبے میں ان کے استقبال میں رکاوٹیں کھڑی کی گئی اور کئی مارکیٹیں بند کر دی گئیں تاکہ عوام کی آمد و رفت محدود ہو۔

انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود وہ عوام اور حکومتی نمائندوں سے ملاقاتیں کر سکے اور صوبائی انتظامات، مہمان نوازی اور مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں