ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیویارک: ظہران ممدانی نے قرآن پاک پر حلف اٹھا کر پہلے مسلمان میئر کے طور پر عہدہ سنبھال لیا

امریکا کے شہر نیویارک میں ظہران ممدانی نے سٹی ہال میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا اور قرآن پاک پر حلف لے کر تاریخ رقم کر دی۔

اٹارنی جنرل نیویارک لیٹیا جیم نے ظہران ممدانی سے حلف لیا، اور اس موقع پر ان کی اہلیہ بھی موجود تھیں۔

ظہران ممدانی ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار ہیں اور 4 نومبر 2025 کے میئر الیکشن میں 50.78 فیصد ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی تھی، جس کے بعد وہ نیویارک کے 112 ویں میئر منتخب ہوئے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ نیویارک کے میئر کے عہدے پر مسلمان منتخب ہوئے ہیں۔ الیکشن کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں نسلی بنیاد پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا، لیکن نتائج کے بعد ٹرمپ نے ممدانی کو مبارکباد دی اور شہر کی بہتری کے لیے تعاون کا وعدہ بھی کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں