ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے 3 روزہ دورۂ کراچی کا شیڈول جاری

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی 9 سے 12 جنوری تک کراچی کا تین روزہ دورہ کریں گے، وہ 9 جنوری کو صبح 11 بجے ایئرپورٹ پہنچیں گے اور پہلے روز انصاف ہاؤس میں اہم ملاقاتیں کرنے کے بعد کراچی پریس کلب کا دورہ کریں گے۔

دورے کے دوسرے دن وزیراعلیٰ کراچی سے حیدرآباد روانہ ہوں گے جہاں وہ حیدرآباد بار سے خطاب کریں گے اور اسٹریٹ موومنٹ میں شریک ہوں گے، جبکہ تیسرے روز وہ کراچی بار سے خطاب کریں گے۔

اس دورے میں وزیراعلیٰ کے ہمراہ سلمان اکرم راجا، مینا خان آفریدی، شاہد خٹک اور شفیع جان بھی موجود ہوں گے۔

ادھر معاون خصوصی برائے اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی 9 جنوری کو اراکین اسمبلی کے ہمراہ سندھ کا دورہ کریں گے جہاں وہ پارٹی اسیرانِ جیل، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور پارٹی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

شفیع جان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ میں بار ایسوسی ایشن سے خطاب اور وزیراعلیٰ سندھ سے باضابطہ ملاقات بھی کریں گے، جبکہ اسٹریٹ موومنٹ کی قیادت خود سہیل آفریدی کر رہے ہیں اور کارکنان کو بھرپور سیاسی جدوجہد کے لیے متحرک کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان کی قید سیاسی انتقام اور جمہوری اقدار کی خلاف ورزی ہے، اور عمران خان سمیت اسیر قیادت کی رہائی کے لیے ہر آئینی اور جمہوری فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں