ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانیہ میں شدید سردی کی لہر، برف باری کے باعث تعلیمی ادارے بند

لندن: برطانیہ شدید سردی کی لپیٹ میں ہے برف باری کے باعث سیکڑوں تعلیمی ادارے بند ہوگئے۔

تعلیمی ادارے بندہونے کی وجہ سے ہزاروں بچے گھروں میں قید ہونے پر مجبور ہوگئے ہیں جبکہ والدین چھٹیوں کے بعد بھی اپنے کام کاج کیلئے معمولات زندگی نارمل ہونیکا انتظار کر رہے ہیں۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق مسلسل برفباری اور درجہ حرارت گرنے کی وجہ سے والدین اور دیکھ بھال کرنیوالے اداروں سمیت اسکول انتظامیہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تعلیمی اداروں میں صورتحال سے آگاہی کیلئے والدین اپنے اپنے طریقے سے اپ ڈیٹس حاصل کر سکیں گے۔ ای میل، ٹیکسٹ، مخصوص ایپ یا کسی اور ذرائع سمیت اسکولز اپنی ویب سائٹس پر بھی حالات سے والدین کو اپ ڈیٹ کریں گے۔

مقامی کونسلوں کی طرف سے ان کے علاقوں میں اسکولوں کی بندش کی فہرستیں بھی اپ ڈیٹ کی جا رہی ہیں، جیسے گزشتہ روز نارتھ یارکشائر کونسل کی طرف سے پچاس سکولو ں کی بندش سے آگاہی دی گئی۔

ریڈیو اسٹیشن سمیت ذرائع ابلاغ کو بھی استعمال کیا جائیگا، خراب موسمی حالات کے باعث ہیڈ ٹیچر کو اسکول کی بندش کا اختیار سونپا گیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں