ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کویت: عدالت نے منشیات اسمگلنگ سے منسلک دو بھارتی شہریوں کو سزائے موت سنا دی

کویت کی فوجداری عدالت نے منشیات اسمگلنگ کے ایک بین الاقوامی نیٹ ورک سے منسلک دو بھارتی شہریوں کو سزائے موت سنا دی ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے استغاثہ کی جانب سے پیش کیے گئے شواہد کی بنیاد پر فیصلہ سنایا کہ دونوں ملزمان ایک بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کا حصہ تھے جو کویت سے باہر کام کر رہا تھا۔

ملزمان کو سیکیورٹی فورسز نے کویت کے کیفان اور شوایک علاقوں میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار کیا، ملزمان کے قبضے سے 14 کلوگرام ہیروئن اور 8 کلوگرام میتھ ایمفیٹامین برآمد ہوئی تھی، اس کے علاوہ، ان کے قبضے سے منشیات کو تولنے کے لیے استعمال ہونے والے الیکٹرانک ترازو اور دیگر ساز و سامان بھی ضبط کیے گئے۔

 وزارتِ داخلہ کے مطابق یہ فیصلہ جج خالد الطحوس کی سربراہی میں سنایا گیا، یہ گرفتاری ایک خصوصی آپریشن کا حصہ تھی جو منشیات اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم کے تحت کی گئی تھی۔ اس آپریشن میں خفیہ معلومات اور مسلسل نگرانی کے بعد تفتیشی ٹیموں نے ملزمان تک پہنچا۔

کویت کے سخت منشیات قوانین اور اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت اس فیصلے کا مقصد جرائم کی روک تھام اور ملک میں امن و سکون کی فضا قائم کرنا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں