ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی سینیٹ میں وینزویلا پر ٹرمپ کے مزید فوجی اقدامات کیخلاف قرارداد بحث کیلئے منظور

امریکی سینیٹ نے وینزویلا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مزید فوجی اقدامات کے خلاف ایک قرارداد بحث کے لیے منظور کر لی ہے۔

قرارداد کے حق میں 52 جبکہ مخالفت میں 47 ووٹ پڑے۔ ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی کے پانچ سینیٹرز نے بھی قرارداد کی حمایت کی، جبکہ ایک ری پبلکن سینیٹر نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

صدر ٹرمپ نے قرارداد کے حق میں ووٹ دینے والے ری پبلکن سینیٹرز پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ارکان کو دوبارہ سینیٹ کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس قرارداد کی منظوری کے بعد صدر ٹرمپ کو وینزویلا میں مزید فوجی کارروائی کے لیے کانگریس کی اجازت درکار ہوگی۔ قرارداد کا مقصد کانگریس کی منظوری کے بغیر کسی بھی اضافی فوجی اقدام کو روکنا ہے۔

گزشتہ سال اسی نوعیت کی دو قراردادوں کو سینیٹ میں آگے بڑھانے کی کوششیں ری پبلکن پارٹی نے ناکام بنا دی تھیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکی فوج کو دوبارہ وینزویلا بھیجنے کے لیے کسی نئی قانون سازی کی ضرورت نہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں