کراچی: قراقرم ایکسپریس کا انجن جنگ شاہی کے قریب فیل ہوگیا۔
کراچی سے لاہور جانے والی قرارقرم ایکسپریس جنگ شاہی اسٹیشن پر شام 5 بجے سے انجن کی خرابی کے باعث رکی ہوئی ہے۔قراقرم ایکسپریس کی روانگی میں 5 گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوگئی ہے، شدید سردی سے مسافر پریشان ہوگئے ہیں۔
ریلوے حکام کے مطابق قراقرم ایکسپریس کےلیے کراچی لوکوشیڈ سے انجن روانہ کردیا گیا ہے۔