جدہ: سعودی عرب میں 10 ہزار 195 غیر قانونی تارکین کو ملک بدر کردیا گیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق مملکت میں یکم سے 7 جنوری تک 11 ہزار 710 افراد کو اقامہ قانون، 4 ہزار 239 کو غیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش اور 2 ہزار 887 کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا، جس میں 10 ہزار 195 غیر قانونی تارکین کو ملک بدر کردیا گیا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ ہفتے اقامہ، لیبر اور سرحدی قانون کی خلاف ورزیوں پر مزید 18 ہزار836 افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش پر1 ہزار741 افراد کو گرفتار کیا گیا۔حراست شدہ میں60 فیصد ایتھوپین، 39 فیصد یمنی اور1 فیصد کا تعلق دیگر ممالک سے ہے، 46 ایسے افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے، جو سرحد پار کرکے مملکت سے ہمسایہ ممالک میں داخل ہونے کی کوششوں میں مصروف تھے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ حکام کا کہنا ہے کہ سفر، رہائش، روزگار اور پناہ دینے کی کوششوں میں ملوث 19 افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔