ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈی آئی خان: سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی جانب سے کیے گئے ایک آپریشن کے دوران تین دہشت گرد مارے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق یہ کارروائی ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے ملحقہ علاقوں میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے مزاحمت کی، تاہم سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی میں تینوں شدت پسند ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے تین کلاشنکوفیں اور دو دستی بم برآمد کیے گئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ یہ دہشت گرد مختلف مواقع پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہے ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ مارے گئے دہشت گرد ٹانک کے علاقے میں ایک بکتربند گاڑی پر حملے میں بھی شامل تھے۔ واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے، جبکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں