ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبرپختونخوا اور کشمیر میں برفباری اور بارش، فلیش فلڈ کا خطرہ

اسلام آباد:خیبرپختونخوا اور کشمیر میں موسمی صورتحال کے باعث فلیش فلڈ کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 24 جنوری تک ایک طاقتور مغربی سسٹم ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے، جس کے نتیجے میں خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

دریائے کابل اور معاون ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھنے کے باعث فیڈرل فلڈ کمیشن نے سوات، چترال، دیر، مالاکنڈ اور مانسہرہ سمیت متعدد اضلاع کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ این ڈی ایم اے نے بھی خیبرپختونخوا اور ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے اور حساس مقامات کی نگرانی کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی آج سے بارش اور برفباری کا امکان ہے، جس سے مقامی انتظامیہ کو عوام کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں