صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزمان نے محکمہ خوراک میں بدانتظامی کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے متعدد افسران کو معطل کر دیا ہے۔
اس کارروائی کے تحت اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز اور دیگر افسران کے خلاف فوری اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ محکمہ میں نظم و ضبط بحال کیا جا سکے۔
معطل کیے گئے افسران میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر لاڑکانہ عبدالوسیم جمالی، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر سکھر قریب اللہ سومرو، اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر عمرکوٹ وشن داس شامل ہیں۔ علاوہ ازیں شکارپور اور مدیجی کے فوڈ سپروائزرز کو بھی فوری طور پر عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر جامشورو زاہد حسین عمرانی اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر گھوٹکی حاکم علی مہر کا تبادلہ بھی کر دیا گیا ہے۔ مخدوم محبوب الزمان نے کہا کہ محکمہ خوراک میں نظم و ضبط کی بحالی کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور غیر ذمہ دار افسران کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جائیں گی۔