ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ججوں کی روزانہ کارکردگی عوام کے سامنے لانے کا اعلان

لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے عدالتی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے ججز کی روزانہ بنیادوں پر کارکردگی عوام کے سامنے لانے کا تاریخی فیصلہ کر لیا۔

چیف جسٹس کے حکم پر اس مقصد کے لیے خصوصی سافٹ ویئر تیار کر لیا گیا ہے، جس کے ذریعے عوام ایک کلک پر ججز کی کارکردگی دیکھ سکیں گے۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم کے ان اقدامات سے جہاں بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، وہیں انتظامی سطح پر بھی شفافیت اور احتساب کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

 اس فیصلے کے تحت پنجاب کے کسی بھی ضلع میں تعینات ججز کی روزانہ کی کارکردگی لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگی۔

ایڈیشنل رجسٹرار آئی ٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چیف جسٹس عالیہ نیلم کو نئے سافٹ ویئر پر بریفنگ دی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ سافٹ ویئر کے ذریعے یہ معلومات عوام کے لیے دستیاب ہوں گی کہ روزانہ کی بنیاد پر کتنے مقدمات دائر ہوئے، کتنے نمٹائے گئے اور کتنے مقدمات زیر التوا ہیں۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے آئی ٹی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کا حق ہے کہ وہ جان سکیں کہ ججز کیا کام کر رہے ہیں، اس سافٹ ویئر کے ذریعے کام نہ کرنے والے ججز کے احتساب میں بھی آسانی ہوگی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سافٹ ویئر کو فوری طور پر لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ کے ساتھ لنک کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں