ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

متحدہ عرب امارات میں بچوں کے سوشل میڈیا قوانین نافذ؛ والدین پر کروڑوں روپے جرمانہ

متحدہ عرب امارات میں بچوں کی آن لائن سرگرمیوں کو محفوظ بنانے کے لیے چائلڈ ڈیجیٹل سیفٹی لا نافذ کر دیا گیا ہے، جس کے تحت بچوں کے ڈیجیٹل حقوق اور تحفظ کو قانونی حیثیت دے دی گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق نئے قانون کے تحت 13 سال سے کم عمر بچوں کا ذاتی ڈیٹا والدین یا سرپرست کی واضح، تحریری اور قابلِ تصدیق اجازت کے بغیر استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو یہ بھی پابند کیا گیا ہے کہ وہ والدین کو دی گئی اجازت کسی بھی وقت اور بغیر کسی وجہ کے واپس لینے کا آسان طریقہ فراہم کریں۔

قانون کے تحت بچوں کے ڈیٹا کو کمرشل مقاصد یا ٹارگٹڈ اشتہارات کے لیے استعمال کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 18 سال سے کم عمر بچوں کے لیے آن لائن کمرشل گیمز، جوا اور بیٹنگ پلیٹ فارمز تک رسائی بھی بند کر دی گئی ہے۔

نئے قانون کے مطابق والدین اور سرپرستوں پر بچوں کی آن لائن سرگرمیوں کی نگرانی اور ان کے محفوظ استعمال کو یقینی بنانے کی قانونی ذمہ داری عائد کی گئی ہے۔ اس طرح بچوں کی ڈیجیٹل حفاظت اب صرف اخلاقی یا تربیتی معاملہ نہیں رہی بلکہ اسے باقاعدہ قانونی تحفظ حاصل ہو گیا ہے۔

قانون میں نقصان دہ آن لائن مواد، حد سے زیادہ ڈیجیٹل مصروفیت اور بچوں کے ذاتی ڈیٹا کے غلط استعمال پر سخت پابندیاں شامل ہیں، جبکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے اداروں پر بھی واضح ذمہ داریاں عائد کی گئی ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اگر والدین یا سرپرست بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر مناسب نگرانی، کنٹرول یا حفاظتی اقدامات کرنے میں ناکام رہے تو ان پر ایک ملین درہم تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں