ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانیہ کی تنقید کے بعد ٹرمپ کی برطانوی فوجیوں سے متعلق بیان میں تبدیلی

برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کی سخت تنقید کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں برطانوی فوجیوں کے کردار سے متعلق اپنا مؤقف تبدیل کر لیا ہے۔

اپنے تازہ بیان میں صدر ٹرمپ نے برطانوی فوجیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں عظیم اور بہادر قرار دیا اور کہا کہ برطانیہ کے فوجی ہمیشہ امریکا کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں اپنی جانیں قربان کرنے والے 457 برطانوی فوجی غیر معمولی حوصلے اور بہادری کی علامت تھے اور وہ دنیا کے بہترین جنگجوؤں میں شامل ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور برطانیہ کے درمیان یہ رشتہ ایسا ہے جو کبھی ٹوٹ نہیں سکتا۔ ان کے بقول، امریکا کے بعد برطانوی فوجیوں کا کوئی ثانی نہیں، ہم ان سے محبت کرتے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ طالبان کے خلاف افغانستان کی جنگ کے دوران برطانوی فوجی فرنٹ لائن پر موجود نہیں تھے۔ اس بیان پر برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے توہین آمیز قرار دیا تھا اور صدر ٹرمپ سے معافی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں