ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا: ایموری یونیورسٹی نے ایرانی سکیورٹی عہدیدار کی بیٹی کو ملازمت سے برطرف کر دیا

امریکا کی ایموری یونیورسٹی نے ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کی بیٹی فاطمہ اردشیر لاریجانی کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فاطمہ لاریجانی ایموری یونیورسٹی کے میڈیکل اسکول سے وابستہ تھیں اور بطور اسسٹنٹ پروفیسر خدمات انجام دے رہی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق فاطمہ اردشیر لاریجانی میڈیکل اسکول میں ہیماٹولوجی اور میڈیکل آنکولوجی کے شعبے میں تدریسی فرائض سرانجام دے رہی تھیں۔ ایموری یونیورسٹی کے ون شپ کینسر انسٹی ٹیوٹ نے تصدیق کی ہے کہ فاطمہ لاریجانی اب ادارے کی ملازم نہیں رہیں، تاہم ان کی برطرفی کی وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی ایوانِ نمائندگان کے رکن ارل کارٹر نے یونیورسٹی انتظامیہ کو ایک خط ارسال کیا تھا جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ایرانی اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار کی بیٹی کو ملازمت سے برطرف کیا جائے اور ان کا میڈیکل لائسنس بھی منسوخ کیا جائے۔ اس معاملے کے بعد یونیورسٹی کے فیصلے کو سیاسی اور سفارتی تناظر میں بھی دیکھا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں