ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوم یکجہتی کشمیر: 5 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں 5فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا۔

وفاقی حکومت نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جس کے مطابق ملک بھر میں 5 فروری 2026 کو یومِ کشمیر کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔جبکہ اس موقع پر کشمیری شہدا کے لیے 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

پاکستان میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے یوم یکجہتی کشمیر ہرسال منایا جاتا ہے، اس دن ملک بھر میں خصوصی تقاریب، سیمینارز، ریلیاں اور دعائیہ اجتماعات منعقد کیے جاتے ہیں تاکہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا جا سکے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں