محکمہ ریلویز نے اعلان کیا ہے کہ کوئٹہ سے اندرونِ ملک اور چمن کے لیے ٹرین سروس آج بھی معطل رہے گی۔
کراچی سے کوئٹہ آنے اور جانے والی بولان میل بھی 12 فروری تک معطل رہے گی۔
ریلوے حکام کے مطابق بلوچستان سے اندرونِ ملک اور چمن کے لیے ٹرین سروس کی معطلی سے اب تک محکمہ ریلویز کو 30 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔
دوسری جانب پنجاب کو بلوچستان سے ملانے والی ڈی آئی خان-لورالائی قومی شاہراہ اور کوئٹہ سے تفتان جانے والی قومی شاہراہ بھی گزشتہ پانچ روز سے بند ہیں، جس سے مسافروں اور تجارتی نقل و حمل پر بھی شدید اثر پڑا ہے۔