ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملکی تاریخ میں پہلی بار4 ہزارڈاکٹرزپاکستان چھوڑ گئے

اسلام آباد:سال 2025ءمیں بہتر مستقبل کی تلاش میں تقریبا 4ہزار ڈاکٹر پاکستان چھوڑ گئے۔

بیورو آف امیگریشن کے اعداد و شمار پر مبنی گیلپ پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ملک سے باہر جانے والے ڈاکٹرز کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور گزشتہ سال 3ہزار 800سے 4ہزار کے درمیان ڈاکٹر ملک چھوڑ گئے۔

سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 3دہائیوں تک پاکستان چھوڑنے والے ڈاکٹروں کی تعداد سالانہ چند سو پر مستحکم رہی مگر 2010ءکے بعد سے اس میں تیزی آئی اور 2025ءمیں تقریبا 4ہزار ڈاکٹروں نے پاکستان چھوڑ دیا۔

رپورٹ کے مطابق اس رجحان کے اسباب بھی واضح ہیں، جن میں کام کے ناقص حالات، ترقی کے محدود مواقع، سکیورٹی خدشات اور بہتر معیارِ زندگی کی تلاش شامل ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر طبی ماہرین کی شدید طلب بھی پاکستانی ڈاکٹروں کو بیرونِ ملک جانے پر راغب کر رہی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں