ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاس اینجلس: تیز رفتار گاڑی بے قابو ہوکر گروسری اسٹور میں جاگھسی، 3 افراد ہلاک

امریکی شہر لاس اینجلس میں تیز رفتاری کے باعث ایک گاڑی بے قابو ہو کر گروسری اسٹور میں جا گھسی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

لاس اینجلس فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق یہ حادثہ شہر کے ویسٹ ووڈ علاقے میں واقع ایک مارکیٹ میں پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے فوراً بعد 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق گاڑی ایک خاتون چلا رہی تھیں۔ لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مختلف پہلوؤں سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں