ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزارت خارجہ میں اہم سفارتی تقرریاں اور تبادلے،وزیر اعظم نے منظوری دے دی

اسلام آباد: وزارت خارجہ میں اہم سفارتی تقرریاں اور تبادلے وزیراعظم شہباز شریف نے منظوری دے دی۔

رپورٹ کے مطابق ترجمان دفترخاجہ طاہر اندرابی اقوام متحدہ میں مستقل مندوب اور برطانیہ میں ڈاکٹر فیصل کی جگہ نیا ہائی کمشنر نامزد کردیا گیا۔ جبکہ کیپٹن (ر) عثمان ٹیپو کو برطانیہ میں پاکستان کا ہائی کمشنر نامزد کیا گیا ہے، وہ ڈاکٹر فیصل کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل ستمبر میں آمنہ بلوچ کی ریٹائرمنٹ کے بعد سیکریٹری خارجہ کے مضبوط امیدواروں میں شامل ہیں۔

وزیراعظم نے بلال احمد کو جنیوا میں پاکستان کے اقوام متحدہ مشن سے سعودی عرب تعینات کرنے کی منظوری دی ہے، وہ احمد فاروق کی جگہ لیں گے، جو اسلام آباد واپس آ ئیں گے، اسی طرح مدثر ٹیپو کو ایران سے ازبکستان منتقل کر دیا گیا ہے۔

ادھر افغانستان میں بھی نیا سفیر نامزد کیا گیا ہے اور ڈاکٹر سید اسد علی گیلانی کو افغانستان میں سفیر مقرر کیا گیا ہے جبکہ عبید الرحممان نظامانی کو سویڈن میں تعینات کیا گیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس میں تعینات سلمان کو جرمنی اور ثانیہ افضل قاضی کو تھائی لینڈ میں سفیر مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی کو جنیوا میں اقوام متحدہ کے لیے پاکستان کا مستقل نمائندہ مقرر کیا گیا ہے۔عاصم علی خان کو ناروے میں سفیر، سراج احمد خان کو قونصل جنرل لاس اینجلس، اسد شہزاد کو یوگنڈا اور محمد فیصل عبرو کو قونصل جنرل مونٹریال تعینات کیا گیا ہے۔

میڈیاذرائع کے مطابقخلیل ہاشمی (چین)، علی جاوید (اٹلی) اور عامر آفتاب قریشی (یونان) کو اپنی سرکاری مدت پوری ہونے کے باوجود توسیع دے دی گئی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں