ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے سالانہ اجتماع میں صاحبزادہ وسیم حیدر40 ویں ناظم اعلیٰ منتخب

پشاور: اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے سالانہ اجتماع کے موقع پر صاحبزادہ وسیم حیدر 40ویں ناظم اعلیٰ منتخب ہوگئے ہیں۔

مرکزی سیکریٹری اطلاعات طیب چوہان کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا 73واں سالانہ اجتماع مسلم ایجوکیشنل کمپلیکس اضاخیل بالا، ضلع نوشہرہ میں میں منعقد ہوا جس میں نو منتخب ناظمِ اعلیٰ کا انتخاب ایک سالہ مدت سیشن 2026-27ء کے لیے کیا گیا۔

اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے اراکین  نے خفیہ رائے دہی کے ذریعے ناظمِ اعلیٰ کا انتخاب کیا۔صاحبزادہ وسیم حیدر جامعہ پشاور میں پی ایچ ڈی تعلقاتِ عامہ کے طالب علم ہیں، وہ اس سے قبل معتمدِ عام، ناظمِ خیبر، سیکریٹری صوبہ خیبر اور ناظمِ پشاور بھی رہ چکے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں