ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اوورسیزپاکستانی:ڈیجیٹل پراپرٹی رجسٹریشن کی منظوری

کراچی : سندھ حکومت کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کےلیے ڈیجیٹل پراپرٹی رجسٹریشن کی منظوری دیدی گئی۔

سندھ کابینہ نے اپنے ایک اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کےلیے ڈیجیٹل پراپرٹی رجسٹریشن کی منظوری دی۔

 اس کے علاوہ سمندر پار پاکستانیوں کی پراپرٹی رجسٹریشن آسان بنانے کےلیے ایکٹ 1908ءمیں ترمیم بھی منظور کرلی گئی۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سیل ڈیڈ کی ایگزیکیوشن اب آن لائن ہو سکے گی۔

 سندھ کے 49 سب رجسٹرار دفاتر نادرا سے منسلک ہیں اوورسیز پاکستانی اب سفارتخانوں یا مشن جا کر ڈیڈز کی ایگزیکیوشن کرسکیں گے۔

 ڈیڈز ایگزیکیوشن کےلیے بائیومیٹرک ویری فکیشن کی گنجائش کےلیے رجسٹریشن ایکٹ میں ترمیم منظور کرلی گئی۔

 نادرا کے ساتھ مربوط ای رجسٹریشن سسٹم کے ذریعے بائیومیٹرک تصدیق ہو گی، سب رجسٹرار آفس یا پیپلز سروس سینٹر سے بائیومیٹرک تصدیق کرانے کی اجازت ہو گی۔

بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں سندھ کابینہ نے 342 ارب روپے کے بقایاجات کی وصولی کےلیے تصفیے کی تجویز پر بھی غورکیا، مقدمات میں پھنسے 635 پٹیشنرزکےلیے تصفیے کا فارمولا تیار کیا گیا ہے۔

 15 فیصد واجبات 3 اقساط میں ادا ئیگی کی تجویز ہے، تجویز کے تحت بقیہ رقم 12 سالانہ برابر اقساط میں ادا کی جائے گی۔

 ادائیگیوں کا آغاز جولائی سے ہوگا، ٹیکس قوانین پر عمل کرنے والے اداروں کےلیے سیس کی شرح کم کرکے 0.8 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔

 ایکسپورٹ سہولت اسکیم کے تحت دوبارہ برآمدہونے والے سامان پر سیس کی مکمل چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سندھ کابینہ نے تجویز منظور کرکے صوبائی اسمبلی کو بھیج دی۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں