ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب اور قطر کے درمیان ہائی اسپیڈ ریلوے منصوبے کی منظوری

ریاض: سعودی کابینہ نے سعودی عرب اور قطر کے درمیان الیکٹرک ہائی اسپیڈ ریلوے لنک کے اہم منصوبے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت دونوں ممالک کے دارالحکومتوں کو تیز رفتار ریل کے ذریعے منسلک کیا جائے گا۔

سعودی میڈیا کے مطابق منگل کو ریاض میں ہونے والے کابینہ اجلاس کی صدارت خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کی، جس میں سعودی عرب اور قطر کی حکومتوں کے درمیان 785 کلومیٹر طویل الیکٹرک ہائی اسپیڈ ریلوے منصوبے کے معاہدے کی باقاعدہ منظوری دی گئی۔

اس منصوبے کے تحت ریاض اور دوحہ کے درمیان جدید الیکٹرک ٹرین چلائی جائے گی، جس کی رفتار 300 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد ہوگی۔ مجوزہ ریلوے لائن دمام اور الاحساء سمیت اہم شہروں اور اسٹیشنز کو بھی آپس میں جوڑے گی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان سفر کا دورانیہ کم ہو کر تقریباً دو گھنٹے رہ جائے گا۔

اجلاس کے آغاز میں کابینہ کو ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ہونے والی حالیہ ٹیلیفونک گفتگو سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ولی عہد کی ترک صدر رجب طیب اردوان اور جرمنی کے چانسلر فریڈرک میرز سے سرکاری دوروں کے دوران ہونے والی ملاقاتوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

سعودی کابینہ نے ان اعلیٰ سطحی رابطوں اور دوروں کے مثبت نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے مشترکہ عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں