بنوں کے نورڑ تھانہ میریان کے گیٹ کے قریب ایک موٹر سائیکل میں نصب دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 12 زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
دھماکے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، اور حکام واقعے کی وجوہات جاننے اور ذمہ داران تک پہنچنے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔