راولپنڈی: ریلوے ٹرین لائٹنگ اسٹاف نے مکمل ہڑتال کرتے ہوئے ٹرینوں کی لائٹنگ کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔
اس دوران راولپنڈی سے تیز گام ایکسپریس بغیر اسٹاف کے روانہ ہوئی، جسے اندھیرے میں اپنی منزل کی طرف جانا پڑا۔
ورکر یونین نے اعلان کیا کہ جب تک بقیہ ٹریول الاؤنس اور تنخواہیں ادا نہیں ہوتیں، ہڑتال اور بائیکاٹ جاری رہے گا۔ اسٹاف نے رمضان کے آغاز سے قبل تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کیا اور ریلوے اسٹیشن پر نعرے بازی کی۔
ریلوے حکام کے مطابق آمدن بڑھنے کے باوجود کلاس فور کے ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے اسٹاف نے یہ احتجاج کیا ہے، جس سے ٹرینوں کے معمولات متاثر ہوئے ہیں۔