ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کی منتقلی یا ڈیل کی کوئی بات نہیں ہوئی، خواجہ آصف

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کو بیرون ملک یا بنی گالہ منتقل کرنے کے حوالے سے کسی سطح پر کبھی کوئی گفتگو نہیں ہوئی اور ایسی باتیں محض افواہیں ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ممکن ہے سہولتوں کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کو اپروچ کیا گیا ہو، تاہم ڈیل کی خبریں محض سیاسی مقاصد کے لیے پھیلائی جاتی ہیں،مارکیٹ میں یہ پراڈکٹ رکھنے کے لیے ڈیل کی افواہیں پھیلائی جاتی ہیں”، اور اب اس پراڈکٹ کے پلے کچھ نہیں رہا، اس لیے ڈیل کی باتیں کر کے اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

خواجہ آصف نے خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کی نوکری خطرے میں ہے اور انہوں نے اپنی پوزیشن بچانے کے لیے مبینہ طور پر  رہائی فورس  کا اعلان کیا ہے، ایسی کوئی فورس آئینی اور قانونی حیثیت نہیں رکھتی کیونکہ وفاق کے سوا کسی کو مسلح فورس بنانے کا اختیار حاصل نہیں۔

بین الاقوامی معاملات پر بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ عالمی اجتماع میں پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی تعریف کی اور پاک فوج کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا، وزیراعظم کا حالیہ دورۂ امریکا پاکستان کے لیے مثبت ثابت ہوا اور اس سے عالمی سطح پر ملک کا تشخص بہتر ہوا ہے۔

وزیر دفاع نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ غزہ امن بورڈ کے اجلاس میں فلسطینیوں کی آبادکاری کے لیے مختلف کمٹمنٹس سامنے آئی ہیں اور امید ہے کہ غزہ دوبارہ آباد ہوگا اور وہاں فلسطینیوں کو بسایا جائے گا۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں