گزشتہ ماہ عہدے سے ہٹائے جانے والے پیر محمد شاہ کو دوبارہ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی تعینات کر دیا گیا ہے۔
گریڈ 20 کے افسر کی بطور ڈی آئی جی ٹریفک تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق مظہر نواز شیخ سے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پیر محمد شاہ کو عہدے سے ہٹا کر مظہر نواز شیخ کو ڈی آئی جی ٹریفک مقرر کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق انہیں گل پلازہ سانحہ کے بعد ٹریفک انتظامات میں کوتاہی پر عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔
سانحہ گل پلازہ میں آتشزدگی کے نتیجے میں 79 افراد جاں بحق جبکہ ایک ہزار سے زائد دکانیں جل کر خاکستر ہو گئی تھیں۔