لاہور: صوبائی دارالحکومت میں کینڈین شہریت کا حامل ایک شخص اغوا ہوگیا جس کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا۔
ذرائع کے مطابق کینڈین شہری حمزہ احمد ریسرچ ورک کے لیے لاہور آیا تھا جو اپنے دوست کے گھر ڈیفنس فیز 10 میں رہائش پذیر تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق حمزہ احمد کے دوست یوسف رشید کے بیان پر اغوا کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔مقدمے میں مدعی کا کہنا ہے کہ حمزہ احمد 13 فروری کو پاکستان پہنچا تھا، مغوی نجی کمپنی کی کیب بک کرکے باہر گیا مگر واپس نہیں لوٹا۔