ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آبنائے ہرمز کھلی رکھنے کی شرط، جنگ بندی برقرار رہنے سے مشروط: وائٹ ہاؤس

واشنگٹن:امریکی حکومت نے واضح کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ بندی کا تسلسل آبنائے ہرمز کی کھلی حیثیت سے مشروط ہے اور اگر اس اہم سمندری گزرگاہ میں رکاوٹ پیدا ہوئی تو معاہدہ متاثر ہو سکتا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کی مسلسل دستیابی نہایت اہم ہے، اسی لیے اس راستے کو ہر صورت کھلا رکھنا ضروری ہے، جنگ بندی کے تحت تمام فریقین کو اس حساس بحری گزرگاہ میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ سے گریز کرنا ہوگا۔

امریکی حکام کے مطابق آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین تجارتی راستوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے روزانہ بڑی مقدار میں تیل اور گیس عالمی منڈیوں تک پہنچتی ہے۔ اس راستے کی بندش نہ صرف خطے بلکہ عالمی معیشت پر بھی گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکا خطے میں کشیدگی کم کرنے اور استحکام برقرار رکھنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، اس کے لیے ضروری ہے کہ تمام متعلقہ ممالک طے شدہ اصولوں کی پاسداری کریں۔

وائٹ ہاؤس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنائے گا کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بلا تعطل جاری رہے تاکہ توانائی کی فراہمی متاثر نہ ہو اور عالمی منڈیوں میں استحکام برقرار رکھا جا سکے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں