ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب کے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرک بسیں دینے کی منظوری

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے کے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرک بسیں فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں اس منصوبے کی منظوری دی گئی، جبکہ گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں ماس ٹرانزٹ سسٹم منصوبوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے تحصیل سطح پر 1500 الیکٹرک بسیں چلانے کے لیے جامع منصوبہ طلب کر لیا۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اٹک، بھکر، حافظ آباد، خانیوال، لیہ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین اور اوکاڑہ میں مرحلہ وار الیکٹرک بسیں فراہم کی جائیں گی۔ مزید یہ کہ ہر ڈویژن میں ان بسوں کے لیے خصوصی ڈپو قائم کیے جائیں گے۔

حکام کے مطابق رواں ماہ 100، مئی کے وسط تک 350 اور جون کے آخر تک مزید 264 الیکٹرک بسیں پنجاب پہنچ جائیں گی۔ فری ٹرانسپورٹ پروگرام کے تحت 21 روٹس پر ایک لاکھ پچیس ہزار سے زائد مسافروں نے سفر کیا، جبکہ بسوں کے 3560 ٹرپس مکمل کیے گئے۔

اجلاس میں پنجاب کی پہلی ای ٹیکسی اسکیم پر پیش رفت رپورٹ بھی پیش کی گئی، جس کے تحت مئی میں 194 اور جون میں 208 ای ٹیکسیاں متعارف کرائی جائیں گی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے میٹرو بس اسٹیشنز کی تعمیر و مرمت جلد مکمل کرنے اور نئے ڈیزائن کی منظوری دینے کے ساتھ سرکاری ملازمین کے لیے ای بائیک منصوبے کی بھی منظوری دی۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں