ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی ناکہ بندی: پاکستانی پرچم بردار آئل ٹینکر نے آبنائے ہرمز عبور کرلی

پاکستانی جھنڈے والے آئل ٹینکر نے کشیدہ صورتحال کے باوجود کامیابی کے ساتھ آبنائے ہرمز عبور کرلی ہے، جسے موجودہ حالات میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ناکہ بندی کے بعد یہ پہلا جہاز ہے جو خام مال لے کر آبنائے ہرمز سے باہر نکلا ہے، جس سے بحری سرگرمیوں کی بحالی کے امکانات ظاہر ہو رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی پرچم بردار ٹینکر نے تمام تر خدشات کے باوجود بحفاظت اس اہم عالمی گزرگاہ کو عبور کیا، جو عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل کے لیے نہایت اہم سمجھی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ یہی ٹینکر گزشتہ ہفتے کے آخر میں خلیج فارس میں داخل ہوا تھا، جس کے بعد اس کی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھی جا رہی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں