ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ آمد و رفت یقینی بنائی جائے: پاکستان کا مطالبہ

پاکستان نے آبنائے ہرمز میں جہازوں اور عملے کی سلامتی کے ساتھ ساتھ معمول کی بحری نقل و حرکت کی فوری بحالی پر زور دیا ہے، تاکہ عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل متاثر نہ ہو۔

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز ایک نہایت اہم بین الاقوامی بحری گزرگاہ ہے جہاں سے دنیا بھر میں اشیاء اور توانائی کی ترسیل ہوتی ہے، اس لیے اس کی موجودہ صورتحال تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی اور رکاوٹوں کے باعث نہ صرف عالمی سطح پر بلکہ پاکستان پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور پاکستانی عوام بھی اس کے اثرات محسوس کر رہے ہیں۔

عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ اگر عسکری کشیدگی برقرار رہی تو مشکلات مزید بڑھ سکتی ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ تمام فریقین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق کسی بھی فیصلے میں خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) ممالک کے جائز مفادات کو بھی مدنظر رکھا جائے۔a

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں