ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لیاری ندی کو ٹی ایم سی کے دائرہ اختیار میں شامل کرنے کی منظوری



کراچی:

سندھ کابینہ نے لیاری ندی کو ٹی ایم سی لیاری کے دائرہ اختیار میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

صوبائی کابینہ میں تجویز ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لیاری کی درخواست پر پیش اور متفقہ طور پر منظور کی گئی۔

کابینہ کو آگاہی دی گئی کہ لیاری ندی پہلے ٹی ایم سی مورڑو میربحر کے دائرہ اختیار میں شامل تھی، سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کے تحت کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

ریجنل ڈائریکٹر محکمہ بلدیات نے اخبارات کے ذریعے عوامی اعتراضات طلب کیے، 15 روزہ مدت میں کسی قسم کا عوامی اعتراض سامنے نہیں آیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریجنل ڈائریکٹر نے زیرو پوائنٹ سے بکرا پڑی تک فزیکل ویریفیکیشن مکمل کی، علاقے میں کسی رہائشی آبادی کی موجودگی نہیں پائی گئی۔ ٹی ایم سی مورڑو میربحر کو فیصلے پر کوئی اعتراض نہیں۔

سندھ کابینہ نے لیاری ندی کی ٹی ایم سی لیاری میں شمولیت کی باقاعدہ منظوری دے دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں