ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک ترک کمانڈوز اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’جناحXIII‘‘ کامیابی سے مکمل



راولپنڈی:

پاک ترک کمانڈوز اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’جناح XIII‘‘کامیابی کے ساتھ ترکیہ میں مکمل ہو گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس مشق میں انسداد دہشت گردی آپریشنز پر خصوصی توجہ دی گئی۔ اس مشق میں پاک فوج کے دستوں نے اپنے ترک ہم منصبوں کے ساتھ بھرپور شرکت کی۔

مشق میں ہونے والی تربیتی سرگرمیاں ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ اور اسپارٹا میں منعقد ہوئیں۔ مشق کے دوران دونوں ممالک کی افواج نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا اور تمام تربیتی و عسکری سفارتی اہداف کامیابی سے حاصل کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس مشق کا بنیادی مقصد انسداد دہشت گردی سے متعلق حکمت عملی، طریقہ کار اور تکنیکوں کو مزید بہتر بنانا تھا ۔ اس دوران شہری علاقوں میں جنگی مہارت اور دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد سے نمٹنے کی تربیت پر خصوصی زور دیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس مشترکہ مشق سے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ اور مضبوط عسکری تعلقات کو مزید فروغ ملا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں