لاہور:پٹرول سستا نہ کرنے پر ملک بھر کے عوام میں شدید غم و غصہ۔
عوام نے حکومت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب عالمی مارکیٹ میں پٹرول مہنگا ہوتا ہے تو حکومت فوری طور پر قیمتیں بڑھا دیتی ہے لیکن جب قیمتیں کم ہوتی ہیں تو حکومت برقرار رکھتی ہے مگر کم نہیں کرتی۔
عالمی منڈی میں تیل سستا ہونے کے باوجود پٹرول کی قیمتیں کم نہ کرنے پر شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
دوسری جانب مشیر خزانہ نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر جانے کے بعد عوام کو ریلیف کی فراہمی سے متعلق وضاحت کر دی۔
مشیر خزانہ خرم شہزاد نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے اصل اثرات اگلے ہفتے عوام کو منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔
تیل کی قیمتوں کا ہفتہ وار جائزہ لیا جاتا ہے، اگلے ہفتے تک تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد جتنا بھی ریلیف ممکن ہوا، وہ عوام کو منتقل کیا جائے گا۔
جبکہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہونے کے بعد ملک میں ڈیزل کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا۔ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 32 روپے 12 پیسے کمی سے 353 روپے 43 پیسے مقرر کر دی گئی،جبکہ پٹرول کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔