ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آبنائے ہرمز کی بحالی پر وفاقی وزیر کا خیر مقدم، پاکستان کا کردار عالمی کامیابی قرار

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو دوبارہ تجارتی جہازوں کے لیے کھولنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے پاکستان کی سفارتی کوششوں اور خطے میں امن کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ پیش رفت وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی مؤثر سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے، جس نے خطے میں کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کوششوں سے لبنان میں جنگ بندی کی راہ ہموار ہوئی، اور مشرق وسطیٰ میں حالات کی بہتری کے ساتھ اعتماد کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے،اس پیش رفت سے نہ صرف علاقائی استحکام میں اضافہ ہوا ہے بلکہ ممکنہ عالمی معاشی بحران اور تباہی کے خطرات بھی کم ہوئے ہیں۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بحالی صرف ایک علاقائی کامیابی نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے، کیونکہ اس آبی گزرگاہ سے عالمی توانائی اور تجارت کا بڑا حصہ گزرتا ہے،اس فیصلے سے عالمی منڈیوں میں استحکام آنے اور تیل کی ترسیل معمول پر آنے کی توقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ایک بار پھر عالمی سطح پر ایک ذمہ دار ثالث کا کردار ادا کیا ہے اور خطے میں امن کے لیے اس کی کوششوں کو تسلیم کیا جا رہا ہے، یہ پیش رفت پاکستان کی تزویراتی اہمیت اور عالمی امن میں اس کے بڑھتے ہوئے کردار کا اعتراف ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں