ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم شہباز شریف کی سفارتی کوششوں سے خطے میں جنگ ٹل گئی: ترک صدر

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ خطے میں حالیہ کشیدگی کے دوران جنگ بندی کے قیام میں وزیراعظم شہباز شریف کی سفارتی کوششوں نے اہم کردار ادا کیا اور اس پیش رفت کو محض وقتی وقفہ نہیں بلکہ امن کے ایک سنہری موقع کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔

انطالیہ ڈپلومیسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ ترکیہ خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔ آبنائے ہرمز کو تجارتی جہازوں کی آمد و رفت کے لیے مکمل طور پر کھول دینا چاہیے تاکہ عالمی تجارت کو کسی قسم کے خطرات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

رجب طیب اردوان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کے پیچیدہ مسائل کا حل صرف اور صرف سفارت کاری کے ذریعے ممکن ہے اور اسی مقصد کے تحت ترکیہ عالمی رہنماؤں کے اجلاسوں سمیت مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے مذاکرات کی میزبانی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

اپنے خطاب میں ترک صدر نے عالمی طاقتوں کے بدلتے ہوئے توازن کی جانب بھی اشارہ کیا اور کہا کہ موجودہ عالمی حالات تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں۔

انہوں نے غزہ کی صورتحال کو انسانی المیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہاں ہونے والے واقعات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ عالمی نظام کن مفادات کے تحفظ کے لیے کام کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کے خلاف واضح اور مؤثر مؤقف اختیار کرنا ہوگا، کیونکہ انہی پالیسیوں کے باعث نہ صرف خطہ بلکہ پوری دنیا عدم استحکام کا شکار ہو رہی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • دانیال عدنان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں