ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 لبنان جنگ بندی: وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خیر مقدم، خطے میں پائیدار امن کی امید

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں امن کی جانب ایک اہم اور مثبت پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی نہ صرف کشیدگی میں کمی کا باعث بنے گی بلکہ یہ خطے میں دیرپا امن کی بنیاد بھی ثابت ہو سکتی ہے، بشرطیکہ تمام فریقین اس معاہدے پر سنجیدگی سے عمل کریں۔

وزیرِ اعظم نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم  ایکس  پر جاری  کرتے ہوئے  کہا ہے کہ اس جنگ بندی کے لیے سفارتی کوششیں ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں کی گئیں، جس کے نتیجے میں فریقین ایک معاہدے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے،یہ پیشرفت عالمی سطح پر امن کے لیے ایک امید افزا اشارہ ہے اور اس سے خطے میں جاری کشیدگی کم کرنے میں مدد ملے گی۔

شہباز شریف نے اپنے بیان میں اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان ہمیشہ کی طرح لبنان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت جاری رکھے گا،پاکستان خطے میں امن، استحکام اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی پالیسی پر کاربند ہے اور مستقبل میں بھی تمام سفارتی اور سیاسی کوششوں کی حمایت کرتا رہے گا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ جنگ بندی نہ صرف وقتی طور پر لڑائی کو روکے گی بلکہ مستقبل میں خطے میں مستقل اور پائیدار امن کے قیام کے لیے راستہ ہموار کرے گی، عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اس موقع کو ضائع نہ ہونے دے اور امن کے اس عمل کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں کرے۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان اور اسرائیل نے دس روزہ جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی لبنان کے صدر جوزف عون اور اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو سے بات چیت ہوئی، جس کے بعد یہ معاہدہ طے پایا۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں