امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے ایرانی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور پیر کو پاکستان میں ہونے کا امکان ہے، تاہم اس حوالے سے امریکی حکام نے تاحال باضابطہ تصدیق نہیں کی۔
رپورٹ کے مطابق امریکا نے مذاکرات کے نئے شیڈول کی تصدیق سے گریز کیا ہے، جس سے صورتحال تاحال غیر یقینی کا شکار ہے، تاہم سفارتی ذرائع اسے ایک اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور اسلام آباد میں ہوا تھا، جس میں امریکی وفد کی قیادت جے ڈی وینس نے کی تھی جبکہ ان کے ہمراہ جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹ کوف بھی شامل تھے۔
دوسری جانب ایرانی وفد کی قیادت محمد باقر قالیباف کر رہے تھے جبکہ وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی وفد کا حصہ تھے۔