لاہور: مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ذوالقعدہ 1447 ھ کا چاند نظرآنے کا اعلان کردیا ہے۔ کل 19اپریل 2026 بروز اتوار کو یکم ذوالقعدہ 1447ھ ہوگی۔
چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا جبکہ تمام زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے شہروں میں منعقد ہوئے ۔
ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونے پر مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ یکم ذوالقعدہ 1447 ہجری بروز اتوار 19 اپریل 2026 کو ہوگا۔
واضح رہے کہ سپارکو کے مطابق نیا چاند 17 اپریل کو شام 4:52 بجے پیدا ہوا تھا اور 18 اپریل کی شام رویت کے امکانات بہت روشن تھے۔